عدالت نے آشیانہ اقبال ہاو¿سنگ سکیم کیس میں فواد حسن فوادکا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

لاہور(میڈیا92نیوز) آشیانہ اقبال ہاو¿سنگ سکیم کیس میں فواد حسن فواد کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کے جسمانی ریمانڈکی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کو 19 جولائی کودوبارہ پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔ عدالتی کاروائی کے دوران فواد حسن فواد نے بیان دیا کہ میرا کام صرف چیف منسٹر کے آرڈر پرعملدرآمد کروانا تھا۔ نیب کی جانب سے موقف پیش کیا گیا کہ سابق وزیر اعلیٰ بھی اس معاملے میں شامل تفتیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …