نواز شریف کی سزا کے بعد موسیقی، شیخ رشید

راولپنڈی: (میڈیا92نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سزا کے بعد موسیقی ہوسکتی ہے، ان کو بھی پتہ چلنا چاہیے کہ کون دودھ پینے والا اور کون خون دینے والا مجنوں ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے ایون فیلڈ ریفرنس کے متوقع فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر روز اہم ہوتا ہے، پاکستان ایک بڑا ملک ہے، لوگ آتے ہیں چلے جاتے ہیں، پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا نواز شریف کو اگر سزا ہوتی ہے تو 8 روز میں انہیں اپیل کیلئے آنا پڑے گا، بعض اوقات مجھے شک پڑتا ہے کہ چلمن کے پیچھے کچھ اور پک رہا ہے، ابھی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں لیکن دال میں کچھ کالا ہے، ہفتہ دس دن میں سب کچھ واضح ہو جائے گا
شیخ رشید نے مزید کہا کہ شریف برادران کو سزا کے بعد شاہد خاقان عباسی ن لیگ کی باگ ڈور سنبھالیں گے، اڈیالہ جیل میں نوازشریف کے ساتھ کیا ہونا ہے نہیں جانتا۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …