سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور بالی ووڈ میں

لاہور(میڈیا 92نیوز) سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور بالی ووڈ میں
سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے بالی ووڈ میں قدم رکھ دیا.
سری دیوی نے کئی برسوں تک بالی ووڈ پر راج کیا اور اب ان کی بڑی بیٹی جھانوی کپور نے بھی بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے.
جی ہاں، جھانوی کپورکی پہلی بالی ووڈ فلم دھڑک کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔
پہلی بار نامی اس گانے کو اجے گوگاوال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کی لیرکس امیتابھ بھٹاچاریا نے ترتیب دیئے ہیں۔
کرن جوہر کی نئی بالی ووڈ فلم دھڑک مراٹھی فلم ‘سائرات کا ہندی ورژن ہے جس میںجھانوی کپور مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ ان کے مد مقابل اداکار ایشان ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں۔
واضح رہے کرن جوہر کی پروڈیس کردہ یہ فلم20 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …