حلقہ پی پی 151 میں پی ٹی آئی کی بھرپور انتخابی مہم کا آغاز

لاہور(میڈیا92نیوز) پی پی ایک سو اکاون میں پی ٹی آئی کی بھرپور انتخابی مہم۔ میاں اسلم اقبال نے سمن آباد اور پکی ٹھٹھی کے علاقوں کا دورہ کیا۔ کارکنوں سے ملاقات کی اور انہیں تحریک انصاف کا پیغام پہنچایا۔ میاں اسلم اقبال نے مختلف علاقوں کے دورے کئے۔ رہنما پی ٹی آئی نے سمن آباد، پکی ٹھٹھی اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں علاقے کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔ نظام انصاف کو قائم کرنے کے لیے 25 جولائی کو بلے پر مہر لگائیں۔ میاں اسلم اقبال نے پکی ٹھٹھی میں پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر کا افتتاح بھی کیا۔ رہنما پی ٹی آئی مختلف کارکنوں کے گھر بھی گئے۔ اس موقع پر میاں حماد اظہر بھی ان کے ہمراہ تھے۔میاں اسلم اقبال نے اپنے کارکنوں کو بتایا کہ ہم اقتدار میں آ کر بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے اور ہر گھر کی کفالت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …