پنجم اور ہشتم کی امتحانی ڈیوٹی کرنے اور پرچوں کی مارکنگ کرنے والے اساتذہ معاوضے سے محروم ہیں

لاہور(میڈیا92نیوز) پنجم اور ہشتم کی امتحانی ڈیوٹی کرنے اور پرچوں کی مارکنگ کرنے والے اساتذہ معاوضے سے محروم ہیں۔دو ہزار سترہ اٹھارہ میں پرچے چیک کئے ، تاحال پیسے نہیں ملے۔پنجاب ٹیچرزیونین نے معاوضہ نہ دینے پر پیک آفس کے گھیراو¿ کی دھمکی دے دی۔امتحانی ڈیوٹی کے بعد پرچوں کی مارکنگ بھی ہوگئی لیکن اساتذہ کو معاوضہ نہ مل سکاپنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے تحت ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوئے3ماہ گزر گئے۔پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات میں ڈیوٹی اور پرچوں کی مارکنگ کرنے والے اساتذہ کو معاوضہ نہ دیا گیا۔ 016.17 میں مارکنگ کرنے والے اساتذہ بھی معاوضے کے لئے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبوراساتذہ کا کہنا ہے امتحانی ڈیوٹی اور مارکنگ کی مد میں اڑسٹھ لاکھ روپے کی ادائیگی نہیں کی گئی۔انہوں نے نگران وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔پنجاب ٹیچرز یونین بھی ساتھی اساتذہ کی مدد کے لئے میدان میں آگئی۔ سیکرٹری جنرل رانا لیاقت کا کہنا ہے کہ اگر جلد معاوضوں کی ادائیگی نہ ہوئی تو پیک دفتر کا گھیراو¿ کریں گے۔امتحانی ڈیوٹی اور مارکنگ کرنے والے اساتذہ معاوضے سے محروم۔پنجاب ٹیچرز یونین کی پیک آفس کے گھیراو¿ کی دھمکی۔اساتذہ کی نگران وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کی اپیل۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …