حج آپریشن حج ٹرمینل کے بجائے نیو ائیرپورٹ بلڈنگ سے چلایا جائے گا،منیجر لاہور ائیرپورٹ

لاہور(میڈیا92نیوز) حج آپریشن 2018 کی جگہ تبدیل کر دی گئی ہے۔ سولہ جولائی کو شروع ہونے والا حج آپریشن حج ٹرمینل کے بجائے نیو ائیرپورٹ بلڈنگ سے چلایا جائے گا۔ عازمین حج کے رش کے پیش نظر خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔منیجر لاہور ائیرپورٹ سردار طاہر سکندر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پہلی بار حج آپریشن نیوٹرمینل سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ صحت،کسٹمز، اے این ایف، اے ایس ایف اور ائیرلائنز کے افسران کو فیصلہ سے آگاہ کر دیا گیا۔عازمین حج کے لیے نیو ٹرمینل میں مختلف کاو¿نٹر بنائے جائیں گے۔عارضی کار پارکنگ سے نیو ٹرمینل تک شٹل سروس بھی چلائی جائے گی۔ عازمین حج کے لیے عارضی ہسپتال بھی قائم کیا جائے گا۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینسزبھی چوبیس گھنٹے ائیرپورٹ کے نیو ٹرمینل پر موجود رہیں گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حج آپریشن کے لیے ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں جبکہ کسٹمز،امیگریشن، اے ایس ایف اور دیگر متعلقہ اداروں کا اضافی عملہ حج آپریشن کے دوران ائیرپورٹ پر تعینات رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …