برائلر کو پھر پر لگ گئی:نگران حکومت قیمتیں کنٹرول کرانے میں ناکام ہو گئی

لاہور(میڈیا92نیوز) نگران حکومت قیمتیں کنٹرول کرانے میں ناکام ہو گئی، کبھی پٹرول بڑھ جاتا ہے اور کبھی بجلی کے بل ۔ سرہی سہی کسر برائلر نے پوری کر دی ہے ۔ غریب آدمی صرف برائلر کی کھاتا ہے اگر اس پر بھی روزانہ کے حساب سے اضافہ ہوتا رہے گا تو غریب مسائل کا شکار ہو جائیں گے۔برائلر کو پھر پر لگ گئی، ایک ہی روز میں گوشت کی قیمت میں دس روپے کا اضافہ ہو گیا۔ دو سو اکسٹھ روپے فی کلو ہوگیا۔ سستا پروٹین بھی شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گیا۔ مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں دس روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ٹولنٹن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت دو سو اکسٹھ روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا۔ ایک ہی دن میں دس روپے کے اضافے پر دکاندار اور گاہک دونوں ہی پریشان ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے۔موجودہ دور میں گوشت کھانا بھی خواب بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …