مریم نواز کی انتخابی مہم چلانے کیلئے لیگی رہنما سرگرم

لاہور(میڈیا 92نیوز) خواجہ عمران نذیر بھی این اے ایک سو ستائیس میں مریم نواز کی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔کہتے ہیں کہ انصاف پر بننے والی پارٹی تحریک انصاف نے ستر فیصد ٹکٹیں اپنے کارکنوں کے بجائے ایسے لوگوں کو دیں جن کو کوئی نہیں جانتا۔این اے 127میں مریم نواز کی انتخابی مہم چلانے میں لیگی رہنما پیش پیش ہیں۔سنگھ پورہ میں مسلم لیگ ن پروفیشنل ونگ نے کیا کارنر میٹنگ کا اہتمام بھی کیا ہے۔مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، شکیلہ لقمان ، فرزانہ نذیر اور سعدیہ تیمور سمیت گھریلو صنعتی شعبے سے وابستہ خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کہتے ہیں ٹکٹوں کی باری آئی تو پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کو بھول گئی۔ جبکہ ن لیگ نے لاہور سے پارٹی کارکنوں کو ٹکٹ دیا۔خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے کام نہیں ہمیشہ الزام تراشیاں کیں۔جب خیبر پختونخوا میں ڈینگی آیا تو شہباز شریف نے کے پی کو ڈینگی سے بچایا۔خواجہ عمران نذیر کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن گرفتاریوں سے نہیں ڈرتی ،عوام کا فیصلہ 25 جولائی کو آئے گا۔اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …