فٹبال ورلڈکپ کوارٹر فائنل کے سنسنی خیز مقابلوں کا آج سے آغاز

سینٹ پیٹرز برگ (سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) فٹبال ورلڈکپ کوارٹر فائنل کے سنسنی خیز مقابلوں کا آج سے آغاز ہورہا ہے.
ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامٹٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز جمعے سے ہورہا ہے۔ دو ٹاپ ٹیمیں شکست کھا کر گھر کی راہ لیں گی۔ پہلا کوارٹر فائنل یوروگوئے اور فرانس کے درمیان نزہنی ، نووگوروڈ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شام جبکہ دوسرا کوارٹر فائنل پانچ بار ورلڈ کپ فائنل جیتنے والی برازیل اور بیلجئیم کے درمیان کازان ایریا میں رات11 بجے کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے ابتدائی رائونڈ اور پری کوارٹر فائنل میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے ہوئے جن میں کئی حیران کن نتائج سامنے آئے۔ سب سے حیران کن کارکردگی میزبان روسی ٹیم کے ہے جس نے ناقابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ ایٹ میں جگہ بنائی۔ یوروگوئے ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں شامل تھی اور اس نے تینوں میچوں میں میں کامیابی حاصل کرکے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے ہوئے 9پوائنٹس حاصل کئے تھے۔ پری کوارٹر میں یوروگوئے نے پرتگال کو 2-1 سے شکست دیکر ٹاپ ایٹ میں جگہ بنائی۔ اس ٹیم کی کامیابی میں سب سے زیادہ کردار دفاعی کھلاڑیوں کا رہاہے۔

کپتان ڈیگو گوڈن کے ساتھ اسٹرائیک فورس لوئس سوریز اور ایڈنسن کاوانی نے ٹیم کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔البتہ کاوانی کو فٹنس مسائل کا سامنا ہے اور ان کی میچ میں شرکت مشکل دکھائی دے رہی ہے۔ دوسری جانب فرانس کی ٹیم نے گروپ کے تین میچ سے دو میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ پری کوارٹر فائنل میں اس نے ارجنٹائن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-3 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ کیلیان ایم باپے اس کا سب سے خطرناک اسٹرائیکر ہے جس نے ارجنٹائن کے خلاف دو گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں بنیاد کردار ادا کیا تھا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں برازیل اور بیلجئیم کے درمیان بھی انتہائی سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ بیلجئیم کی ٹیم کو اس میچ میں فوقیت دی جارہی ہے کیونکہ اس ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ کے تمام میچز جیتے اور گروپ ای میں شامل برازیل نے ابتدائی گروپ کے دو میچز میں کامیابی حاصل کی اور ایک ڈرا کیا ۔ برازیل کا ڈیفنس ریکارڈ بھی کافی بہتر رہا، اب تک چار میچز میں صرف ایک ہی گول کھایا ۔ برازیلین ٹیم اس میچ میں اپنے ٹاپ اسٹار نیمار پر زیادہ بھروسہ کرے گی۔ گروپ جی میں شامل بلجیم کی ٹیم نے گروپ رائونڈ کے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی اور ناک آئوٹ مرحلے میں جاپان کو 3-2 سے زیر کیا۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …