گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں 16 ویں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد ہوا

لاہور(میڈیا 92نیوز) کانووکیشن کا دن، زمانہ طالب علمی کا سب سے یادگار دن کہلاتا ہے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں 16ویں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد ہوا۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں 16 ویں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد ہوا۔وائس چانسلر پروفیسر حسن امیر شاہ،پروفیسر ڈاکٹر جی مرتضیٰ ، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مجموعی طور پر2349 طلبائ وطالبات کو ڈگریوں اور اعلیٰ کارکردگی پر میڈلز سے نوازا گیا۔ بینائی سے محروم طالبہ عزیزہ سعید نے اردو ادب میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے عزم و ہمت کی مثال قائم کی۔ وائس چانسلر پروفیسر حسن امیر شاہ نے گرایجوایٹس کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ درسگاہوں کی ترقی کے لیے خودمختاری انتہائی لازم ہے۔پاس ا?و¿ٹ ہونے والے طلبہ نے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔کانووکیشن میں 85 سکالرز کو پی ایچ ڈی ،533طلبہ کو ایم فل اور 1235 طلبہ کو بی اے /بی ایس سی کی ڈگریاں دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …