عمران طاہر کرکٹ کے ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی

(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) عمران طاہر کرکٹ کے ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی آگئے.
پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے ساتھ ایک ٹی وی انٹرویو میں عمران طاہر نے انکشاف کیا کہ وہ شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان مرحوم کے مداح ہیں اور ان کے گانے شوق سے سنتے ہیں۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے استاد نصرت فتح علی خان کا مشہور گیت ’سانوں ایک پل چین نہ آئے، سجنا تیرے بنا‘ بھی گنگنایا اور پرستاروں کو خوب متاثر کیا۔
عمران طاہر کی گلوکاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے جسے متعدد افراد لائک اور شیئر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …