بارش کے آفٹر شاکس سے سڑکوں کی تعمیر پر سوالیہ نشان پیدا ہوگئی

لاہور(میڈیا 92نیوز) بارش کے آفٹر شاکس سے سڑکوں کی تعمیر پر سوالیہ نشان پیدا ہوگئی۔ حالیہ بارشوں کے بعد شہر میں چوتھا گڑھا پڑ گیا۔ گلبرگ کے علاقہ حالی روڈ کے قریب فٹ پاتھ پر شگاف پڑ گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے موقف یہ اختیار کیا گیا کہ یہ فٹ پاتھ آئی ٹی ٹاور انتظامیہ کی جانب سے بنوایا گیا تھا۔بارش کی وجہ سے سابقہ حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے کھل کر آ گئی ہے اور ہرانسان یہ سوچنے پر مجبور ہو گیا ہے کہ کیا سابقہ حکومت نے رقم بٹورنے کی ہے اور جو بھی کام کروائے ہیں وہ ناقص ہیں اب ہمیں یہ بھی سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ اورنج ٹرین بنانے والوں نے جو میٹریل استعمال کیا ہے وہ ناقص تو نہیں ہے اگر ان گڑھوں کی طرح ناقص ہے تو اس اورنج ٹرین پر سفر وغیرہ نہ کیا جائے کیونکہ اس پر سفر کرنے سے کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …