واسا ڈیزل سکینڈل میں اہم پیش رفت،ایم ڈی واسا کا محکمانہ انکوائری شروع کرنے کا حکم دیدیا

لاہور(میڈیا 92نیوز) واسا ڈیزل سکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اینٹی کرپشن کے بعد غبن میں ملوث واسان افسران کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا گیا۔ جوڈیشل ہونے والے واسا افسران کے علاوہ دیگر کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق واسا افسران کے خلاف جو انکوائری ہو رہی ہے اس میں بہت جلد ان افسران کا پتہ چلے گا جو ڈیزل چوری میں ملوث ہیں ۔واسا کے ایک افسر نے اپنا نام نہ بتانے کی شرائط پر بتایا ہے کہ ڈیزل سیکنڈل میں بہت جلد پتہ چل جائے گا کہ ان افسران کے جو کار خاص ہیں ان کے ذریعے ڈیزل کو چوری کیا جاتا ہے اور ہزاروں کی بنیاد پر روزانہ ڈیزل چوری کیا جاتا ہے جو ان اعلیٰ افسران کے حکم پر کیا جاتا ہے ۔واسا کا سکینڈل سامنے آنے کی وجہ سے تمام افسران الرٹ ہو گئے ہیں کہ اس انکوائری سے کیسے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …