کیمرے اور موبائل فون کےذریعے کوریج پر پابندی، آئی جی کے احکامات جاری ایمرا باڈی ڈٹ گئی

لاہور(میڈیا پاکستان)ایمرا باڈی نے آئی جی پنجاب کی طرف سے کیمرے کی پابندی پر جاری ہونے والے ایس او پی کو مسترد کردیا ہے جس میں پولیس کے ناکام آئی جی پنجاب نے پولیس کی کارگردگی اور اپنی نااہلی چھپانے کے لیے میڈیا کی کیمروں اور موبائل فون کے ذریعے کوریج پر پابندی عائد کردی ہے جو صحافی برادری کے ساتھ صحافتی پولیس مقابلے کے مترادف ہیں جس میں آئی جی پنجاب نے الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کو حکم نہ ماننے پر کارروائی کی دھمکی بھی دی اور موبائل فون ضبط کرنے کا حکم بھی دیا ہے تو آئی جی پنجاب آپ سن لیں ہم آپ کے ضابطوں کو مسترد کرتے ہیں آئندہ سے ہم پولیس کی ہر کوریج کا بائیکاٹ کریں گے اور پنجاب پولیس کے خلاف عدالت میں بھی جائے گے
صدر ہشام یوسف، نائب صدر اعجاز وسیم باکھری، سیکرٹری ایمرا آصف بٹ، جوائنٹ سیکرٹری ایمرا ارشد چودھری، فنانس سیکرٹری معظم الدین، انفارمیشن سیکرٹری رانا اقبال اینڈ ایمرا باڈی
سیکرٹری ایمرا آصف بٹ

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …