میشا شفیع کو طلبی کا نوٹس

لاہور:(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) میشا شفیع کو طلبی کا نوٹس مل گیا .
سیشن عدالت نے گلوکارہ و ماڈل میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کے دوران جواب داخل نہ کروانے پر میشا شفیع کی طلبی کا نوٹس ان کے گھر کے باہر چسپاں کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی، تاہم عدالتی حکم کے باوجود میشا شفیع نے جواب داخل نہ کروایا۔
مختصر سماعت کے بعد عدالت نے طلبی کا نوٹس میشا شفیع کے گھر کے دروازے پر چسپاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے گلوکارہ کو 13 اگست کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کردیا اور سماعت ملتوی کردی۔
100 کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ: میشا شفیع سے جواب طلب
واضح رہے کہ علی ظفر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کے لیے ان پر ہراساں کرنے کے جھوٹے الزامات عائد کیے، جس سے پوری دنیا میں ان کی شہرت متاثر ہوئی۔
علی ظفر نے اپنی درخواست میں استدعا کی تھی کہ عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …