بس اور ٹرک میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

رحیم یار خان: (میڈیا92نیوز) رحیم یارخان میں بس اور ٹرک میں تصادم سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے.
فتح پور پنجابیاں کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، تصادم کے نتیجہ میں ایک خواتین 2 بچوں سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو، موٹروے اور پنجاب پولیس موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو نے جائے حادثہ پر امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زاید ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار بس کا ملبہ ہٹا کر قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا، حادثہ موٹر سائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …