ہرارے (سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) سہ ملکی سیریز: آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فلڈنگ کا فیصلہ.
ہرارے اسپورٹس کلب میں ہونے والے میچ میں جیت کیلئے دونوں ٹیمیں پر عزم ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور آسٹریلیا کے خلاف سخت مقابلہ کریں گے۔
قومی ٹیم فخر زمان، حارث سہیل، حسین طلعت، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، محمد عامر اور عثمان خان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں اور میچ کو فائنل کی ریہرسل قرار دیا جا رہا ہے۔
