چیف جسٹس کی کراچی والوں کو خوشخبری

کراچی(میڈیا92نیوز)
چیف جسٹس نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی کہ رواں ماہ کی22تاریخ کو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا جائے گا۔
یہ خوشخبری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سنائی ،انہوں نے دوران سماعت کہا ’ہم کراچی کے عوام کو خوشخبری دیتے ہیںکہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں، چند ماہ میں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانابڑی کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج ریٹائرڈ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سندھ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر کمیشن کام کر رہا ہے جو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …