ایک دن کی بارش نے ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا پول کھول دیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(میڈیا92نیوز) حلقہ این اے ایک سو پچیس میں پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی مہم جاری رکھی ہوئی ہے اور اپنی جیت کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے گھر گھر مہم کے سلسلہ میں لٹن روڈکا دورہ کیا، محلہ قریشیاں کے دورے کے دوران یوسی 73 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔ حلقہ این اے 125 میں پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیاں عروج پرہیں۔ قومی اسمبلی کے لیے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی بھرپور انتخابی مہم جاری ہے۔ صوبائی حلقہ پی پی 149 سے امیدوار زبیر نیازی اور عندلیب عباس بھی ان کے شانہ بشانہ پی ٹی آئی رہنما، ڈور ٹو ڈور مہم کے سلسلہ میں لٹن روڈ اور محلہ قریشیاں گئے۔ کارکنوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی آمد پر گلپاشی اور نعرے بازی سے ان کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے یوسی 73 میں کارنر میٹنگ میں بھی شرکت کی۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایک دن کی بارش نے ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا پول کھول دیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے محلہ قریشیاں میں انتخابی دفتر کا افتتاح بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …