سابق حکمرانوں نے لاہور کو پیرس بناتے بناتے بارش میں ڈبو دیا،سید فقیر حسین بخاری

لاہور(میڈیا92نیوز) این اے ایک سو چونتیس سے آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار سید فقیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ قبضہ گروپ اور لینڈ مافیا کروڑوں روپے انتخابی تشہیر پر خرچ کر رہا ہے۔ بعض عناصر شہر سے اے پی ایم ایل کے فلیکسز اور بینرز اتار رہے ہیں۔پریس کلب میں این اے 134سے آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار سید فقیر حسین بخاری کی پریس کانفرنس کی۔ سابق حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایااور برا بھلا کہا۔سید فقیر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ سابق حکمران لاہور کو پیرس بناتے رہے مگر بارش نے شہر کو ڈبو دیا۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پریشان ہیں۔ فقیر حسین بخاری کا مزید کہنا تھاکہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے دعوے جھوٹ کا پلندہ نکلے۔پرویز مشرف کے دور حکومت کو موازنے کے لیے پیش کرتے ہیں۔پریس کانفرنس میں این اے 126 سے امیدوار چودھری محمد اشرف،پی پی 169 سے امیدوار شوکت ڈیال اور آل پاکستان مسلم لیگ کے دیگر قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 2 روپے سستا، انتہائی سطح سے 43 روپے نیچے آگیا

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں …