قذافی سٹیڈیم بارش کے پانی سے ڈوب گیا ، کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر

لاہور(میڈیا92نیوز) قذافی سٹیڈیم میں بارش کے پانی نے ابھی تک ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ، واسا نے تاحال نکاسی آب کے لئے کام شروع نہیں کیا۔ شہر میں ہونے والی گزشتہ روز کی بارش سے کھیل کے میدان بھی متاثر ہو گئے۔ قذافی سٹیڈیم، ایل سی سی اے گراؤنڈ سمیت دیگر کھیل کے میدانوں کے اندر اور باہر پانی جمع ہے۔ مون سون سے نمٹنے کے واسا کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ سپورٹس بورڈ پنجاب اور پی سی بی کی جانب سے اسا انتظامیہ کو پانی نکالنے کا کہا گیا لیکن کوئی نہ آیا۔ شدید بارش کے باعث قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں پانی ہی پانی ہے۔ بارش کا پانی کھڑا رہنے سے بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ جس کے پیش نظر پی سی بی کو چاہئے کہ قذافی سٹیڈیم سے نکاسی آب کے لئے انتظامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …