لاہور شہر کے 50 سرکاری دفاتر کی سولر پرمنتقلی کا منصوبہ رواں سال بھی نامکمل

لاہور(میڈیا پاکستان)بیوروکریسی کی عدم دلچسپی کے باعث پنجاب میں لاہور شہر کے50سرکاری دفاتر کی سولر پر منتقلی کا منصوبہ رواںسال بھی شروع نہیں ہوسکا۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ مالی سال2015-16 کے دوران بجلی کی بچت کیلئے صوبے میں چیف سیکرٹری آف لاہور سمیت60سرکاری دفاتر کو سولر پرمنتقل کرنے کا منصوبہ بجٹ میں شامل کیا تھا جس کیلئے6کروڑ90لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے سرکاری دفاتر میں سولر گیزر کی تنصیب کیلئے14کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے لیکن ان دونوں کے فنڈز تاخیر سے جاری کیے گئے جس کی وجہ سے رواں مالی سال کے دوران یہ خرچ نہیں ہوسکتے۔ پنجاب سول سیکرٹریٹ میں چیف سیکرٹری بلاک سمیت لاہور کے دیگراہم سرکاری دفاتر میںسولر پر منتقلی کا منصوبہ2014میں تین سال قبل تیار کیا گیا تھا لیکن اس کیلئے ابھی تک فنڈز جاری نہیںکیے گئے جس کی وجہ سے اس منصوبے پر کام شروع نہیں کیا گیا ہرسال بجٹ میں یہ منصوبہ شامل کیاجاتاہے لیکن فنڈز جاری نہیں کئے گئے اس ضمن میں پنجاب حکومت ذرائع کاکہنا ہے کہ ماہ نومبر 2017سے دفاتر کو سولر پر کرنے کا عمل شروع کردیاجائے گا فزی بلٹی رپورٹ تیار کی جاچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …