پاکستانتازہ ترین

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نے ملاقات کی

راولپنڈی(نیٹ نیوز/میڈیا 92نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں تعینات افغان سفیر ڈاکٹر عمر زخیل وال نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران افغانستان کی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر نیبتایا کہ افغان سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کی بہتری پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے کردار کی تعریف کی۔

Back to top button