ایک لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام محکمہ اینٹی کر پشن کے انسپکٹر ہیڈ کواٹر اعظم منیس نے مقدمے میں مطلوب ملزم کوہتھکڑیاں لگا دیں

لاہور(عدنان بٹ سے ) ایک لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام، محکمہ اینٹی کرپشن کے انسپکٹر ہیڈکوارٹر اعظم منیس نے2015ء میں درج مقدمہ میں مطلوب پٹواری کو گرفتارکرلیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن میںدرخواست دیتے ہوئے لاہور کینٹ کے رہائشی ملک گل زمان نے موقف اختیار کیا تھاکہ موضع چاچڑ تحصیل خانپور ضلع رحیم یارخان کے پٹواری خورشید احمد نے میرے وراثتی رقبہ کا نیا ریکارڈبناکر دینے کیلئے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی جسے بحالت مجبوری پٹواری کو دے دی گئی۔ لیکن مطلوبہ رشوت لینے کے باوجود مذکورہ پٹواری نے میری وراثتی زمین کا نیا ریکارڈ بناکر نہیں دیا بلکہ الٹا دھمکیاں دینے لگا کہ میں ریکارڈ کو خراب کردوں گا۔ درخواست کی وصولی کے بعد ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے انسپکٹر ہیڈکوارٹر اعظم منیس کو تفتیشی آفیسر مقرر کیا گیا جنہوںنے بعداز تفتیش پٹواری خورشید احمد کیخلاف ایک لاکھ روپے رشوت وصولی کرنے کا الزام ثابت ہونے پر مقدمہ نمبر19/15درج کرلیا ۔گزشتہ روز انسپکٹر ہیڈکوارٹر نے اپنی ریڈ پارٹی کے ہمراہ پٹواری کو گرفتار کرکے ہتھکڑیاں لگادیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …