لاہور(میڈیا92نیوز) احتساب عدالت نےاحد چیمہ سمیت 6 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع کردی ہے.
احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال اسکینڈل میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی احد چیمہ سمیت 6 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع کردی ہے۔ لاہور میں احتساب عدالت کے جج چوہدری منیر نے آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے قومی خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔
آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل میں احد چیمہ نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی، اس حوالے سے 61 ہزار شہریوں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ عدالت نے احد چیمہ سمیت 6 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 13 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل سے متعلق نیب ریفرنس 3 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے، جس میں نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق، ایل ڈی اے کے چیف انجینیئر اسرار سعید،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایل ڈی سی امیتاز حیدر اور سابق چیف ایگزیکٹو پی ایل ڈی سی عارف مجید بٹ کو بھی ملزم قرار دیا گیا ہے۔
آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے چیف انجینئر اسرار سعید، بلال قدوائی، امتیاز حیدر اور کرنل (ر)عارف شامل ہیں۔بلال قدوائی آشیانہ اقبال اسکیم کے وقت اسٹرٹیجک پلاننگ یونٹ میں اکنامک اسپیشلسٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 فروری کو نیب نے لاہور ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سوسائٹی کی 32 کنال اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، جو ان دنوں جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔ نیب کی جانب سے آشیانہ ہاو¿سنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کو بھی طلب کرکے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔
