بارشیں ہی بارشیں : محکمہ موسمیات نے ایک پھر الرٹ جاری کردیا ، خبر پڑھ کرآپ بھی پریشان ہوجائیں گے

لاہور(میڈیا 92نیوز) موسم میں اچانک تبدیلی کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ چونکہ مون سون ہواؤں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ جبکہ مون سون کی پہلی بارش نے گرمی سے ستائے ہوئے لاہوریوں کو قرار دے دیا ہے اورپورا لاہور پانی سے ڈوبا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے اس سلسلے کی ستمبر تک جاری رہنے کی نوید سنائی ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے بارش سے لطف اندوز ہونے کے لئے باہر کا رخ کیا ہے۔شہر لاہور میں مون سون بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق مزید بارشوں کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …