تازہ ترینلاھور نامہ

لاہور کو پیرس بنانیوالوں نے ڈوبن پورہ بنا دیا،جی پی او چوک میں بڑا شگاف جوں کا توں ہے نہ ہی گھروں سے پانی نکالا گیا نہ ہی بجلی کے نظام کو درست کیا گیا

لاہور(میڈیا 92نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ہونے والی تباہ کن اور طوفانی بارش کے 36گھنٹے بعد بھی شہر کے بیشتر علاقوں سے نہ ہی پانی نکالا جا سکا اور نہ ہی بجلی اور پانی کی سپلائی بحال ہو سکی۔ کئی نشیبی علاقے بدھ کی دوپہر تک نالوں کا منظر پیش کر رہے تھے اور اکثر مقامات پر گھریلو سامان پانی بھی بہتے دکھائی دیئے شہر کی سب سے بڑی شاہراہ مال روڈ پر جی پی چوک میں پڑنے والا شگاف بھی پر نہیں کیا جا سکا تھا، شہری باران رحمت کے باعث دو دن سے بری طرح پھنسے ہوئے ہیں، بارش کے پانی کے ساتھ ساتھ بجلی اور پانی کی عدم دستیابی نے ان کے مسائل میں اضافہ کر دیا کئی کئی گھنٹے لیسکو دفاتر میں کال کرنے کے باوجود سنوائی نہ ہو سکی جن علاقوں میں رات دیر تک بجلی بحال نہ ہو سکی ان میں ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، شاد باغ، ساندہ کلاں کے علاوہ بیشتر بستیاں شامل ہیں۔نگران حکومت بھی ہمارے مسائل کو حل نہیں کر پائی ،شہری اپنے مسیحا کو پکارتے رہے کہ کوئی ہماری مدد کو آئے لیکن کوئی بھی ہماری مدد کو نہیں آیا الیکشن سروے کے دوران بہت سے امیدوار ہمارے علاقوں میں آ رہے تھے لیکن جب سے یہ پانی ہمارے گھروں میں گھسا ہے کوئی بھی امیدوار ہماری خیر خبر لینے نہیں آیا ۔اس پانی کی وجہ سے سارا کاروبار درہم برہم ہو گیا ہے کوئی بھی فرداپنے کاموں پر نہیں جا سکا اور اپنے گھروں سے پانی کو نکالتے رہے ۔

Back to top button