جناح ہسپتال میں انوکھا واقع ،بلی بھی اپنا چیک اپ کروانے آپریشن تھیٹر میں گھس گئی


(میڈیا92نیوز) بلی آپریشن تھیٹر میں گھس گئی۔ جناح ہسپتال میں انوکھا واقع۔ مریض بیڈ پر، ڈاکٹر آپریشن کے لیے تیار۔ بلی پر نظر پڑی تو سب کام چھوڑنا پڑا۔ آپریشن تھیٹر سے بلی کو نکالنے کے لیے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔ جناح ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کا جیتا جاگتا نمونہ ہے۔ بلی کی نگرانی میں آپریشن۔ ہسپتال کے سرجیکل یونٹ فور کے آپریشن تھیٹر میں بلی گھس آئی۔ آپریشن بیڈ کے اوپر لگی مشین کے پر بیٹھ کر مریض، ڈاکٹرز اور آپریشن کی کارروائی کا ملاحظہ کرتی رہی۔ ڈاکٹر اور عملہ کی نظر پڑی تو آپریشن چھوڑ کر بلی کو نیچے اتارنے کی تدبیر کرتے رہے۔ بڑے جتن کے ساتھ بلی کو نیچے اتاراگیا۔ آپریشن تھیٹرمیں اس طرح اچانک جانوروں کا گھسنا انتظامیہ کی نا اہلی کے ساتھ ساتھ کسی حساس نوعیت کے خطرے کا باعث ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی خالد دو روزہ جسمانی ریمانڈ ایف آئی اے کے حوالے

میڈیا 92 نیوزڈسک اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نجی چینل کے گرفتار صحافی خالد …