دہلی (میڈیا92نیوز) متھن چکروتی کے بیٹے اور اہلیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم
کی عدالت نے پولیس کو متھن چکروتی کے بیٹے مہاکشے چکروتی پر اداکارہ سے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کی مقامی عدالت میں متھن چکروتی کی اہلیہ اور بیٹے کے خلاف بھوج پوری فلم انڈسٹری کی اداکارہ نے ایک شکایت درج کروائی ہے جس میں مہاکشے چکروتی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ مجھ سے شادی کا وعدہ کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا لیکن اب کسی اور سے شادی کررہا ہے۔
عدالت نے متھن چکروتی کے بیٹے اور اہلیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ دونوں کے خلاف دھوکہ دہی اور زیادتی کا مقدمہ درج کیا جائے۔
دوسری جانب شکایت کرنے والی اداکارہ بااثر افراد کی جانب سے دھمکیاں ملنے کی وجہ سے ممبئی سے دہلی منتقل ہو گئی ہے۔
