سیاسی رہنماؤں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ

اسلام آباد: (میڈیا92نیوز) سیاسی رہنماؤں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ
نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوران 18 سیاسی رہنماؤں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
نیشنل کاؤنٹرٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں انکشاف ہوا ہے کہ انتخابات 2018 کے دوران 18 سیاسی رہنماؤں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔ نیکٹا حکام کے مطابق ممکنہ حملوں سے متعلق آئی ایس آئی اور آئی بی کی جانب سے نیکٹا کو آگاہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے تما م صوبائی حکومتوں اورمتعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
نیکٹا حکام کے مطابق الیکشن کے دوران 12عام اور 6 مخصوص سیاسی شخصیات کے لئے تھرٹ الرٹ موصول ہوئی ہیں اوردہشت گردوں کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی ٹاپ لیڈر شپ کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ جن سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے ان میں (ن) لیگ ، پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کی اعلٰی قیادت بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …