عمران خان کی حمید الدین سیالوی سے ملاقات

سرگودھا: (میڈیا92نیوز) عمران خان کی حمید الدین سیالوی سے ملاقات
عمران خان انتخابی مہم کے سلسلے میں سرگودھا آئے اور سیال شریف میں پیر حمیدالدین سے حمایت کی اپیل کر دی۔
عام انتخابات میں بازی مارنے کیلئے جوڑ توڑ کا کھیل جاری ہے، جنوبی کے بعد وسطی پنجاب کی سیاست میں بھی ہلچل شروع ہوگئی۔ عمران خان نے سرگودھا میں درگاہ سیال شریف میں حاضری دی، کپتان نے حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی اور انتخابات میں حمایت کی اپیل کر دی۔
میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا یہ الیکشن پاکستان کو تبدیل کر سکتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جو اصلاحات کرے گا وہی پاکستان کو مسائل سے نکالے گا، مخالف کو کمزور نہیں سمجھتے۔

یہ بھی پڑھیں

آشوبِ چشم کی وبا: پنجاب بھر کے اسکول کل سے پیر تک بند رکھنے کا اعلان

میڈیا 92 نیوزڈسک آشوب چشم کی وبا کی وجہ سے پنجاب کے اسکول کل سے …