12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق

راولپنڈی: (میڈیا92نیوز) 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق
پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سزائے موت کی توثیق پانے والے دہشتگرد معصوم شہریوں کے قتل، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں نے 26 شہریوں اور 8 سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل کیا جبکہ دہشتگردوں کی کاررائیوں میں 133 افراد زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق موت کی سزا پانے والے ان دہشت گردوں میں پارا چنار کی مرکزی امام بارہ پر حملہ کرنے والے بھی شامل ہیں جبکہ احسان اللہ ولد کفایت اللہ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری بھی کیا گیا۔
سزائے موت پانے والوں میں کالعدم جماعتوں کے دہشتگرد عاشق خان، رشید، معراج، محمد رسول، نکمت خان بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشت گرد پارہ چنار کی مرکزی امام بارگاہ پر حملے میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی: ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار باپ اور 2 سالہ بیٹی جاں بحق

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی کے علاقے کورنگی میں دو ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل …