عجیب و غریب آزاد امیدوار سامنے آگیا


کراچی:(میڈیا92نیوز) عجیب و غریب آزاد امیدوار سامنے آگیا
پاکستان میں ہر جانب انتخابات کا ماحول ہے اور اس کا رنگ ہر جگہ نظر آتا ہے جبکہ انتخابی امیدوار ووٹوں کے حصول کو یقینی بنانے کے لئےنئے وعدوں اور نت نئے نعروں کے ساتھ میدان میں آچکے ہیں لیکن کراچی سے ایک آزاد امیدوار نے جس بنیادی مسئلے کو منفرد انداز میں اٹھایا ہےوہ اپنی مثال آپ ہے۔
کراچی:انتخابی امیدوار کی وہ تصاویر جو نظر انداز نہیں کی جاسکتیں
میگا سٹی کراچی کا سب سے اہم مسئلہ جسے قرار دیا جا رہا ہے وہ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور سیوریج کا جا بجا کھڑا پانی اور اس کا نکاس ہے ان مسائل کو ایاز میمن موتی والا نامی آزاد امیدوار نےایسےمنفرد انداز میں اجاگر کیا ہے کہ اس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
نسبتاً غیر معروف جماعت عام آدمی پارٹی پاکستان کے امیدوار بھی عام الیکشن میں حصہ لینے میدان میںآئے ہیں اور ان کی انتخابی مہم پورے کراچی شہر میں بھر پور انداز میں جا ری ہے ،انہوں نے صفائی کی خراب صورت حال، سیوریج کےجا بجا کھڑے پانی،اس کی نکاس اور قلت آب جیسے مسائل کو اجاگر کیا ہے۔
کراچی:انتخابی امیدوار کی وہ تصاویر جو نظر انداز نہیں کی جاسکتیں
ایاز میمن موتی والا نے اپنی مہم کے دوران ایک ایسی ویڈیو شیئر کرائی جس میں پاکستان کے قومی جھنڈے کے ساتھ گٹر کے گندے پانی میں لیٹے نظر آتے ہیں،یہ سیوریج کا پانی گٹر بند ہوجانے کے باعث ابل پڑااور گنداپانی پوری سڑک پر پھیل کر تالاب کی شکل اختیار کر لی ،نکاسی آب کی خرابی کے ایسے مناظر کراچی شہر میں جا بجا نظر آتے ہیں۔
کراچی سے آزاد امیدوارایاز میمن موتی والا کی ایسی درجنوں تصاویر جس میں کہیں وہ کچرے کے ڈھیر پر بیٹھے نظر آتے ہیں تو کہیں کچرے کے انبار کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سوشل میڈیا پر پھیلی ان تصاویر پر لوگ مختلف رائے کا اظہار کر رہے ہیں کوئی ان کی کوشش کو ان کی ہمت قرار دیتاہے اوران کی ہمت افزائی کرتا ہے تو کوئی ان کے اس اقدامات کو دبنگ قرار دیتا ہے لیکن کچھ لوگ ان کی تصاویر اور وڈیوز کو ڈرامہ قرار دے رہا ہے۔
کراچی میں ایک اُمیدوار ایسا بھی ہے
آزاد امیدوار ایاز میمن موتی والا کی تصاویر اور ویڈیوزنے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی ہو ئی ہے اوراس پر لوگ بھر پور انداز میں کمنٹس کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی: ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار باپ اور 2 سالہ بیٹی جاں بحق

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی کے علاقے کورنگی میں دو ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل …