(میڈیا92نیوز) دپیکا اور رنویر سنگھ بھی اٹلی میں شادی کریں گے
ویراٹ اور انوشکا کی طرح دپیکا اور رنویر سنگھ بھی اٹلی میں شادی کریں گے۔ تقریب میں فیملی اور خاص دوست شامل ہوں گے ۔رنویر سنگھ کے دوست ارجن کپور اور دپیکا کی پہلی فلم کے اداکار شاہ رخ خان کی شادی میں شریک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بھارتی میڈیا میں خبریں ہیں کہ دپیکا اور رنویر سنگھ نومبر میں اٹلی کے کسی مقام پر شادی کرنے والے ہیں۔یہ تقریب 12سے 16 نومبر کے دوران ہوسکتی ہےجس میں دونوں اداکاروںکی فیملی اور قریبی دوست ہی شریک ہوں گے۔
رنویر سنگھ کے دوست ارجن کپور اور دپیکا کی پہلی فلم کے اداکار شاہ رخ خان کی شادی میں شریک ہونے کی اطلاعات ہیں۔دپیکا اور رنویر بعد میں ممبئی میں ریسپیشن بھی دیں گے۔
