الیکشن قریب آتے ہی میاں اسلم نے انتخابی مہم تیز کر دی،میاں اسلم اقبال کی گھر گھر انتخابی مہم

لاہور(میڈیا92نیوز) الیکشن قریب آتے ہی میاں اسلم نے انتخابی مہم تیز کر دی۔پی پی151سے تحریک انصاف کے امیدوارمیاں اسلم اقبال کی گھر گھر انتخابی مہم، اچھرہ میں بلے کیلئے ووٹ مانگے۔ میاں اسلم اقبال کہتے ہیں 35سال مسلم لیگ کی حکومت رہی مگر مسائل جوں کے توں ہیں۔پی پی151تحریک انصاف کے امیدوار میاں اسلم اقبال کی میراتھن انتخابی مہم۔اچھرہ میں مسلسل 4گھنٹے ڈور ٹو ڈور مہم چلائی۔کمبوہ چوک، بھٹی پارک، بابا اعظم چوک، میراج پارک، گوندی پیر والی گلی، چاہ جموں سمیتاچھرہ کی بیشتر کالونیوں کے رہائشیوں سے بلے کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔میاں اسلم اقبال کا جگہ جگہ گل پاشی کرکے استقبال کیا گیا۔اس موقع پر میاں اسلم اقبال نے لاہور نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب کی بار2013کی نسبت عوام کی دوہری حمایت مل رہی ہے۔ اس حلقے سے تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی۔سمن آباد میں میاں اسلم اقبال کے اعزاز میں سماجی رہنما عبدالمالک کی رہائش گاہ پر ناشتہ اور کارنر میٹنگ کا اہتمام بھی کیا گیا۔اس موقع پر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ گزشتہ حکومتوں کے لئے گئے قرضے ہیں۔تحریک انصاف کے امیدوار میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت کی بات کرنے والے بتائیں کہ انسان کو عزت کون دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی خالد دو روزہ جسمانی ریمانڈ ایف آئی اے کے حوالے

میڈیا 92 نیوزڈسک اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نجی چینل کے گرفتار صحافی خالد …