لاہور(میڈیا 92نیوز) جناح ہسپتال میں ٹیسٹوں کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے مریض در بدر کی ٹھوکر کھانے پر مجبور ہو گئے اور جناح ہسپتال کے نزدیک لیبارٹریاں منہ مانگے دام وصول کرنے لگیں لاہور کے باہرآئے ہوئے مریض شدید پریشان ،جناح ہسپتال میں ٹیسٹوں کی مد میں اکٹھی ہونے والی رقم میں پیرا میڈیکل سٹاف نے شیئرز دینے کا مطالبہ کر دیا۔ احتجاج کے طور پر پیرا میڈیکل سٹاف کی جانب سے مختلف شعبوں کی تالہ بندی کر دی گئی۔ ایم آر آئی، سی ٹی سکین، الٹرا ساؤنڈ اور دیگر ٹیسٹوں کی سہولت بند ہونے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پیرا میڈیکل سٹاف کا کہنا ہے کہ شیئرز ملنے تک ٹیسٹوں کی سہولت بند رکھی جائے گی۔
