حلقہ این اے 129میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی گھر گھر گلی گلی جاکر انتخابی مہم زوروں پر؟

لاہور(میڈیا 92نیوز) الیکشن قریب آتے ہی انتخابی مہم بھی زور پکڑ گئی۔این اے 129سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایاز صادق کی گھر گھر انتخابی مہم، اچھرہ میں ایاز صادق نے ہر گلی محلے میں جا کرووٹ مانگے۔ ایازصادق کہتے ہیں 35سال مسلم لیگ کی حکومت کر رہی ہے اور انشاء اللہ اب بھی مسلم لیگ ن ہی حکومت کرے گی ۔ایاز صادق نے اچھرہ میں مسلسل ڈور ٹو ڈور مہم چلائی۔کمبوہ چوک، بھٹی پارک، بابا اعظم چوک، میراج پارک، گوندی پیر والی گلی، چاہ جموں سمیت اچھرہ کی بیشتر کالونیوں کے رہائشیوں سے شیر کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ایاز صادق کا ہر جگہ شاندار استقبال کیا گیا۔اس موقع پر ایاز صادق نے کہا کہ تحریک انصاف اس حلقے سے کافی بار الزام لگایا کہ کہ بوگس ووٹنگ کے ذریعے ہم جیتیں لیکن جتنی بار بھی پولنگ ہوئی ہم اس میں جیتے اس بار بھی انشاء اللہ ان کو منہ کی کھانی پڑے گی اور مجھے 2013ء سے زیادہ حمایت مل رہی ہے۔ اس حلقے سے مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔سمن آباد میں اقبال خان کی رہائش گاہ پر ایاز صادق کے اعزاز میں ناشتہ اور کارنر میٹنگ کا اہتمام بھی کیا گیا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہمارے جاتے ساتھ ہی اشیاء خورد و نوش ،پٹرول پر قیمتیں بڑھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہی یہ ساری قیمتیں کنٹرول میں کر رکھی تھیں ہمیں برسر اقتدار آتے ہی 100سے زائد پٹرول کی قیمت ملی تھی لیکن ہمارے قائد نواز شریف نے اس کو کنٹرول کیا اور قیمت 70کے قریب لائے اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کا جینا حرام تھا اس کو ہم نے کنٹرول کیا اور کافی حد تک لوڈشیڈنگ ختم ہی کر دی لیکن ہمارے جاتے ہی یہ ساری چیزیں پھر دوبارہ بڑھا دی گئی ۔مسلم لیگ ن کے قائد کا جو نعرہ ہے ووٹ کو عزت دو انشاء ہم اس کو عزت دیں گے۔تحریک انصاف کی طرف سے حلقہ این اے 129میں علیم خان نے کہا ہے کہ اس دفعہ انتخابی مہم بہت اچھی ہے۔ لوگ تحریک انصاف کو ہی ووٹ دینے کی بات کر رہے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران یہ کہنا ہے رہنما پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کا ہے۔عام انتخابات 2018 کی انتخابی سر گرمیاں بہت زوروں شور سے چل رہی ہیں۔ حلقہ این اے 129 سے پی ٹی آئی کے امیدوار علیم خا ن نے کی۔علیم خان نے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم جاری رکھی۔علیم خان نے میڈیا 92سے گفتگو میں کہنا تھا کہ 2013 کی نسبت اس دفعہ انتخابی مہم بہت بہتر ہے۔ جس گھر میں گئے، یہی سنا کہ تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے۔ انتخابی مہم کے دوران بارش سے گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کامنظر پیش کر رہی تھیں۔ جس پر علیم خان کا کہنا تھا کہ فیروز پور روڈ کو اونچا اور ہمارا علا قہ نشیبی بنا دیا۔ جیت کر اس علاقے کو بہتر انداز میں ٹھیک کر یں گے۔ رہنما تحریک انصاف علیم خان نے گھر گھر جا کر بلے کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔علیم خان کی اس ریلی میں خوب نعرے بازی ہوئی اور مسلم لیگ ن کے خلاف خوب نعرے لگوائے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے قومی اسمبلی کے امیدوار افتخار شاہد نے کہا ہے کہ این اے 129میں گلی گلی گھر گھر جا کر مہم چلائی۔انہوں نے ریلی کے دوران گھر گھر جا کر پیپلزپارٹی کی مہم چلائی اور کہا کہ ہم برسر اقتدار آ کر ہر بزرگ افراد کو 5000کا وظیفہ دلوائیں آپ ہمیں ووٹ دو ہم آپ کے مسائل حل کروائیں گے اس حلقے سے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف جو جھوٹے وعدے کئے ہیں ہم نے جو وعدے کئے ہیں انشاء اللہ برسر اقتدار آ کر ان کو حل بھی کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …