رنبیر کی اداکاری پر عالیہ بھٹ فدا ہوگئیں

(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) رنبیر کپور کی فلم میں اداکاری عالیہ بھٹ فدا ہوگئیں ہیں.
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کی اداکاری کو سب سے بہترین قرار دے دیا۔

عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ ’میں نے فلم دیکھی ہے جو کہ انتہائی شاندار اور لاجواب ہے اسے دیکھنے کے بعد میری پسندیدہ 10 فلموں کی فہرست میں فلم ’سنجو‘ پہلی فلم بن گئی ہے فلم میں رنبیر کی اداکاری غیر معمولی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہوں نے اپنی حقیقی اداکاری سے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کردیا ہے‘۔

عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ ’میں راجکمار ہیرانی کی بڑی مداح ہوں اور جب بھی اُن کی کوئی فلم ریلیز ہوتی ہے تو مجھ سے انتظار نہیں ہوتا اور فوری فلم دیکھتی ہوں۔
عالیہ نے کہا کہ راجکمار ہیرانی ہدایت کاری میں معرکتہ آلارا صلاحیتوں کے مالک ہیں جوکہ فلم کو کامیاب بنانے کا فن جانتے ہیں جب کہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں اپنی زندگی میں فلم سنجو کے ذریعے ایسے شخص کی سوانح عمری دیکھنے کا موقع ملا جوکہ حیات ہے ورنہ عموماً انڈسٹری میں اُن کی زندگی پر فلم بنائی جاتی ہے جوکہ اس دنیا فانی سے کوچ کر جاتے ہیں۔
راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سنجو میں رنبیر کپورمرکزی کردار یعنی سنجے دت کا روپ نبھا رہے ہیں۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں پاریش راول سمیت اداکارہ سونم کپور، منیشا کوئرالہ اور اداکار وکی کوشال شامل ہیں۔
29 جون کو ریلیز ہونے والی فلم سنجو باکس آفس پر صرف دو دن میں 73 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …