کراچی(نیٹ نیوز/میڈیا 92نیوز) زمبابوے کے مذہبی اسکالر مفتی اسماعیل مینک نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی جانب سیشیئر کی گئی داڑھی والی تصویر پر کرارا جواب دیا ہے۔گزشتہ روز ریحام خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ان کے چہرے پر داڑھی نظر آرہی تھی۔ چہرے پر داڑھی کے حوالے سے ریحام خان نے لکھا تھا کچھ عرصہ قبل انہیں ایک سیاسی جماعت کی جانب سے پارٹی جوائن کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، جس پر میں نے جواب دیا کہ میں نقاب نہیں کرسکتی لیکن اپنے چہرے پر داڑھی رکھ سکتی ہوں اور کہا یہ داڑھی مجھ پر جچ رہی ہے‘‘۔
