آئس لینڈ (میڈیا 92نیوز)آئس لینڈ میں ایک حادثے کی وجہ سے پانچ دہائی قبل بننے والے جزیرے پر سائنس دانوں کے سوا کسی کو بھی قدم رکھنے کی اجازت نہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپ کے جزیرہ نما ملک آئس لینڈ میں 1963ء میں سمندر کے نیچے موجود آتش فشاں پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی جس کے اثرات تین سال تک قائم رہے جس کی وجہ سے آئس لینڈ میں قدرتی طور پرایک نیا جزیرہ وجود میں آگیا جسے آتش فشاں کے نام کی نسبت سے ’سورٹسے‘ کا نام دیا گیا ہے۔
