کولوراڈو:آگ سے ریچھ کے بچے کے پاؤں جھلس گئے

کولوراڈو (نیٹ نیوز/میڈیا 92نیوز) امریکا کی ریاست کولوراڈو میں جنگل کی آگ سے ریچھ کے بچے کے پاؤں جھلس گئے، محکمہ جنگلی حیات کے عملے نے بچایا اور علاج کر رہے ہیں۔ڈورانگو کے قریب جنگل میں آگ بجھانے کے دوران فائر فائٹرز کو ریچھ کا بچہ ملا جسے محکمہ جنگلی حیات کے عملے کے سپرد کر دیا گیا۔ بچے کی عمر تقریباً چار ماہ ہے اور وزن ساڑھے چار کلوگرام ہے۔اس کے پاؤں بری طرح جھلسے ہوئے تھے، بچہ اپنے ڈاکٹروں سے بالکل نہیں گھبراتا، علاج میں مکمل تعاون کر رہا ہے۔ بچے کو صحتیاب ہونے میں وقت لگے گا اور اسے سردیوں کے موسم میں جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ …