فلم ’’سنجو‘‘کا کھڑکی توڑ بزنس

ممبئی(میڈیا 92نیوز) اداکار سنجے دت کی بیوی مانیتا دت نے اپنے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیاہے۔فلم ’’سنجو‘‘کے لیےجہاں پورابھارت بے چین تھا وہیں سنجے دت اوران کی فیملی بھی شدت سے فلم کاانتظار کررہی تھی۔ طویل انتظار کے بعد بالآخر فلم کل ریلیز کردی گئی، ریلیز کے پہلے روز ہی فلم نے توقع سے بڑھ کھڑکی توڑ بزنس کیااور34 کروڑ 75 لاکھ روپے کمانے میں کامیاب رہی۔ سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے بھی اپنے شوہراور دونوں کی بچوں کی ایک خوبصورت تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اوراس کے ساتھ ہی اپنے شوہرکے لیے ایک خوبصورت پیغام شیئر کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …