لاہور(میڈیا 92نیوز) ڈی سی لاہور نے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والے آرڈر پر عمل درآمد کراتے ہوئے شہر سے قد آور بینرز اتارنا شروع کر دیئے ہیں ۔ڈی سی او لاہور نے جیل روڈ کا سروے کے دوران سائز سے بڑے پوسٹر اور بینرز اتارنا شروع کر دیئے اور آرڈر دیئے کہ کوئی بھی سائز سے بڑے پوسٹر اور بینرز اتار دیں الیکشن کمپین کے رنگ میں بھنگ پڑ گئی۔ ڈی سی لاہور انوار الحق نے الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سائز سے بڑے بینرز، سٹیمرز، پورٹریٹ کوفوری اتارنے کی ہدایت جاری کر دی۔
