لاہور(میڈیا 92نیوز) تخت لاہور کی جنگ جاری ہے آج ہم لاہور کے حلقے قومی اسمبلی کی نشست این اے 124کا سروے کر رہے ہیں اور اس حلقے کی پارٹیاں شیر بلے تیر کے علاوہ جو دوسری پارٹیاں ہیں وہ بھی لاہور کا معرکہ فتح کرنے کے لئے تیار ہیں اور سب پارٹیاں کی طرف سے انتخابی مہم زور و شور سے ہے ۔آج جب ہم نے اس حلقے کا سروے کیا تو پتہ لگا اس حلقے سے جو دو پارٹیاں ہیں ان میں مسلم لیگن اور تحریک انصاف کی پارٹی ہے مسلم لیگ ن کی طرف سے حمزہ شہباز اور تحریک انصاف کی طرف سے محمد نعمان قیصر ہیں اور دونوں امیدوار اس حلقے کو جیتنے کے دعوے کر رہے ہیں ۔جب ہم نے مسلم لیگ ن کے ایک کارکن اسد علی سے پوچھا کہ آپ کس کو ووٹ دیں گے تو اس ن کہا کہ میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دوں اور اس حلقے سے میاں حمزہ شہباز شریف کھڑے ہیں اور حمزہ شہباز شریف ہمیں دل و جان سے پیارے ہیں اور ان کی اہمیت ووٹ کی اہمیت سے کہیں زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے محبت کو لوگوں کے دلوں سے کسی صورت نہیں نکالا جا سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کا اندازہ عمران خان کو بخوبی ہو چکا ہو گا جب حلقہ کے عوام نے ان کی آمد کو مسترد کر دیا۔ این اے 124سے مسلم لیگ ن کے کارکن اسد علی نے مزید بتایا کہ عوام صرف میاں نوازشریف کو ہی چاہتے ہیں اور آئندہ الیکشن میں یہ ثابت بھی ہو جائے گا کہ لاہور میاں نواز شریف کا ہے اور ہم دل و جان سے محبت کرتے ہیں اور عمران خان جو وزیر اعظم کا بننے کا سوچ رہے ہیں وہ ان کا کبھی پورا نہیں ہو گا۔جب ہم دوسرے علاقے میں گئے تو وہاں پر موجود احسن نے ہمیں بتایا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کا ادنیٰ کارکن ہوں اور وہ آپ کو بتاتا ہوں کہ اس حلقے سے انشاء اللہ نعمان قیصر ہی جیتے گا کیوں اس دفعہ مسلم لیگ ن نے ہمارے علاقے میں کوئی ایسا کام نہیں کرایا اور جو لوگ ووٹ دو عزت دو کے نعرے لگاتے ہیں وہ کب ووٹ کو عزت دیں گے لوگ اس حلقے میں حمزہ شہباز شریف سے تنگ آ چکے ہیں اور ہم برسر اقتدار کر لوگوں کی محرومیاں بھی دور کریں گے۔ہماری ٹیم نے جب اس کے ساتھ والے علاقے کا دورہ کیا تو وہاں پر ہمیں ملا جلا ردعمل ملا اور وہاں پر مجبور جو پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن پرویز نے ہمیں بتایا کہ اس دفعہ پاکستان پیلپزپارٹی نے جو روٹی کپڑا اور مکان کے بعد نیا نعرہ لگایا ہمارا امیدوار کامیاب ہونے کے بعد اس پر عملدرآمد کرائے گا اور ہر بزرگ شہری کو پیپلزپارٹی کی طرف سے 5000روپے ملیں گے پاکستان پیپلزپارٹی نے روٹی، کپڑا اور مکان کے بعد نیا نعرہ تیار کیا ہے ’’بی بی کا وعدہ نبھانا ہے، پاکستان بچانا ہے‘‘ پیپلزپارٹی کو عروج پر لے کر جائے گا اور لاہور کا تاج ہمارے لیڈر کے سر پر ہو گا ہماری پارٹی کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے کسانوں کی بہتری کے لئے کسان کارڈ متعارف کروایا ہے بہتر نظام اور کسانوں کے لئے کھادوں اور بیجوں پر سبسڈی دی جائے گی اور ہمارے لیڈر اس دفعہ ثابت کر دیں گے یہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کا نہیں یہ صرف اور صرف پاکستان پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے اور 25جولائی کو ہم ہی جیتیں گے۔
Read Next
1 دن ago
شرح سود میں ایک سے 1.5 فیصد تک کمی کا امکان
1 دن ago
بوئینگ اسٹار لائنر زمین پر واپس پہنچ گیا
1 دن ago
متعدد بین الممالک سفروں کی وجہ سے جاسوس سمجھا جانے والا شہری
1 دن ago
آج کا جلسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کروایا جارہا ہے، عظمیٰ بخاری
1 دن ago
پی ٹی آئی جلسہ؛ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کنٹینرز لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں
Related Articles
پنجاب اربن لینڈ سینٹر انہانسمنٹ پراجیکٹ کی جانب سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک نمایاں قدم
31 جولائی, 2024
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایونیو ون دفتر کا اچانک دورہ،دفتر میں آئے سائلین سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔
22 مئی, 2024
غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن ، ایل ڈی اے ایونیو ون کا دورہ ، ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ بورڈ کے شرکا کو بریفنگ!
8 مئی, 2024