نادرا کا حساس ڈیٹا چوری

(میڈیا92نیوز) نادرا کا حساس ڈیٹا چوری
اسلام آباد (میڈیا92نیوز) نادرا کا حساس اور سرکاری ڈیٹا چوری کرنے کے الزام میں سابق ڈپٹی چیئرمین نادرا مظفر علی شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں نادرا کے چیف آف اسٹاف طاہر مقصود کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ۔
مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ ملازمت سے فارغ کئے جانے پر مظفر شاہ حساس سرکاری ریکارڈ اپنے ساتھ لے گئے ،کہنے کے باوجود واپس نہیں کیا ،ریکارڈ کے غلط استعمال کا اندیشہ ہے ۔
ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا کہ نادرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد کمال بھی ادارے کا لیپ ٹاپ ،فلیش ڈرائیور اور ورک اسٹیشن بھی چوری کرکے لے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …