پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا دُہرا معیار لابی سسٹم کرپٹ ملازمین کی ڈھال بن گی شہری لٹنے پر مجبور وزیر اعلی کا خواب چکنا چور ھو گیا

لاہور(عدنان بٹ سے)پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا دہرا معیار ،لابی سسٹم ،کرپٹ ملازمین کی ڈھال بن گئی ،شہری لٹنے پر مجبور ہو گئے ،تاخری حربوںسے کام میں والٹن اراضی ریکارڈ سنٹر تحصیل ماڈل ٹائون کے ایس ای او کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ سچ ثابت ہو گیا ،6ماہ گزر جانے کے بعد بھی سائل اپنا جائز کام رشوت کے بغیر کروانے میں ناکام ہو گیا سائل نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے پٹوار کلچر کا خاتمہ اور فرد انتقالات کے اندراج اور اجراء میں بغیر کسی تاخیر کے صاف شفاف ریکارڈ گھنٹوں اور 14دنوں کے اندر یہا کرنے کا دعویٰ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے غلط ثابت کر دیا مزید معلوم ہوا ہے کہ تحصیل ماڈل ٹائون کے موضع کوٹ نبی بخش والا کے رہائشی لیاقت علی نے اپنی رجسٹری دستاویز 4040بہی نمبر جلد نمبر 5871مورخہ 29مارچ 2000انتقال کے اندراج کے لئے اراضی ریکارڈ سنٹر والٹن کے ایس ای اوز زبیر کے حوالے کی تو مذکورہ ایس ای او نے اعتراضات کی ایک لمبی فہرست سائل کو دیدی ،6دن چکر لگوانے کے بعد رجسٹری اور انتقال کی ویر یفکیشن کے لئے 31مارچ کو لیٹر ساتھ لگایا گیا جس کے بعد چھ ماہ تک مسلسل تاخیری حربوں سے سائل کو حسب روٹین خوار کیا جاتا وہا ،مبینہ اطلاعات کے مطابق سائل سے اس کام کے لئے 20ہزار روپے رشوت بھی وصول پائی گئی ہے۔اور اس ضمن میں ایس ای او زبیر کی جانب سے مزید 30ہزار کی ڈیمانڈ تھی جو کہ پوری نہ ہونے کے باعث جان بوجھ کر شہری کو خوار کرنے کے لئے ایک ایسے ایگزیکٹو لیٹر کا حوالہ دے کر اس کو اے ڈی سی آر کے پاس بجھوا دیا گیا جس ایگزیکٹو لیٹر کو سابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا تھا ،ذرائع نے مزید بتایا کہ جن شہریوں کی جانب سے ایس سی او کی خدمات کی جاتی ہیں ان کے کام جلدی کئے جارہے ہیں جبکہ باقیوں کے ساتھ اسی پریکٹس کا استعمال ہو رہا ہے۔دوسری جانب پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیا پاکستان کی نشاندہی پر فوری نوٹس لیا جائے گا رشوت وصولی یا جان بوجھ کر تاخیر برتنے کی صورت میں الزام ثابت ہونے سے نوکری سے برطرف کر دیا جائے گا کرپٹ اہلکار کسی بھی صورت اس اتھارٹی کا حصہ نہ ہو گا سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی شہری نے پی ڈی پی ایل آر اے کیپٹن (ر)ظفر اقبال اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …