لاہور کا حلقہ این اے 125کس کا ؟شیر کا ، بلے کا یا پھر تیر کا فیصلہ 25جولائی کو ہو گا

لاہور(میڈیا 92نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نے انتخابی دورے کے دوران میڈیا 92نیوز کو بتایا کہ ٹیمپل روڈ صفانوالہ چوک میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے گھر گھر، محلے محلے جا کر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا اور یہ ثابت کر دیا کہ وہ واقعی اس حلقے سے مضبوط امیدوار ہیں ان کی محنت اور لگن ہی ان کا منہ بولتا ثبوت ہے ان کے برابر جو بھی امیدوار آئے گا اس کو ٹف ٹائم ملے گا اور ان امیدواروں کو یاسمین راشد کے خلاف کافی محنت کرنی پڑے گی میڈیا 92سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی اصل شکل لوگوں نے دیکھ لی ہے، ن لیگ سے حلقے میں خرچ کئے گئے 2ارب کا حساب مانگیں گے۔ پی ٹی آئی امیدوار یاسمین راشد کا کہنا تھا چیف جسٹس کے سامنے اپنے حلقہ کی ووٹر لسٹ چیلنج کریں گی امید ہے چیف جسٹس از خود نوٹس لیں گے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس، میئر، ڈپٹی میئر کے دفتر مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے دفاتر ہیں۔میڈیا 92سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ (ن) لیگ والوں سے حساب مانگتی ہوں 2ارب روپے کا کیسے اور کدھر خرچ کئے، مجھے افسوس ہوا ہے کہ مریم نواز این اے 125کے حلقے سے الیکشن نہیں لڑ رہیں، یہ ان کا آبائی حلقہ ہے انہیں یہ حلقہ نہیں جانا چاہئے، میری بہت خواہش تھی کہ وہ اس حلقے سے لڑتیں، اب جو بھی آئے بہت سوچ سمجھ کے الیکشن میں آئے، لوگوں کو پتاچل گیا ہے کہ کتنے فیصد ترقیاتی کام ہوئے، 2ارب روپے خرچ ہوتے تو ترقیاتی کام نظر آنے چاہئیں تھے میرا آپ کو انٹرویو دینا آپ کو حلقے سے آگاہی دینا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے این اے 125کے امیدوار کا نام فائنل کر لیا ۔ ن لیگ نے نواز شریف کے سابقہ حلقے سے وحید عالم کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز شریف کو حلقہ این اے 125سے ٹکٹ جاری کیا گیا تھا جو گزشتہ روز واپس لے لیا گیا، اس کے بعد قیاس آرائیں جاری تھیں کہ اس حلقہ سے پرویز ملک کو میدان میں اتارا جائے گا مگراب قیادت کی جانب سے ٹکٹ وحید عالم کو جاری کیا گیا ہے۔ حلقہ این اے 125میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کاکڑا چیلنج درپیش ہو گا۔ عام انتخابات 2013ء میں نواز شریف اس حلقے سے جیت کر وزیر اعظم پاکستان بنے تھے، عدالت سے نا اہلی کے بعد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز بھی اسی حلقے سے جیتیں تھی۔ پرویز ملک مسلم لیگ ن کی جانب سے حلقہ این اے 137سے امیدوار ہوں گے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کلثوم نواز کو بھی ٹف ٹائم دیا تھا اور کلثوم نواز کو کافی بڑے مارجن سے نہیں جیتنے دیا تھا ن لیگ کے رہنما وحید عالم نے کہا کہ میں آرائیں برادری کے علاوہ جو بھی مسلم لیگ ن کے کارکن ہیں ان کو منا کر لاؤں گا اور ہم تحریک انصاف کا مقابلہ کریں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے این اے 125کا امیدوار حافظ زبیر کو ٹکٹ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں شیر اور بلے کا تیر سے شکار کروں گا اور 25جولائی کو ثابت کروں گا کہ یہ حلقہ میرا ہے اور اس حلقہ سے جیت کر پاکستان پیپلزپارٹی کو تحفہ دوں گا اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ روٹی ،کپڑا، مکان کا نعرہ لگایا ہے انشاء اللہ برسر اقتدار کر ہمارے علاقے کی جو غریب عوام ہے ان کو روزگار دلاؤں گا میرا مقابلہ شیر اور بلے سے ہے لیکن ہماری پارٹی اتنی کمزور نہیں کہ شیر اور بلے کا مقابلہ نہ کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …