(میڈیا 92نیوز)نیب نے شہبازشریف کوطلب کرلیا 5 جولائی کو
پنجاب پاور کمپنی میں مبینہ کرپشن کے خلاف تحقیات کا دائرہ کار وسیع، سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف پھر نیب میں 5 جولائی طلب ، نیب نے شہباز کو 5 جولائی کو گیارہ بجے اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کردی، اس حوالے سے شہبازشریف کو سوالنامہ بھی بھجوا دیا گیاہے، اس سے قبل انہیں 25 جون کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ پنجاب پاور ڈویلمپنٹ کمپنی کے گرفتار سابق سی ایف او اکرام نوید اور شہباز شریف کے داماد عمران علی کے درمیان گہرے تعلقات کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ پنجاب پاور ڈویلمپنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات کےدوران انکشاف ہوا ہے کہ کمپنی کے سابق چیف فائنانس آفیسر اکرام نوید نے عمران علی کے ایم ایم عالم روڈ پر قائم پلازے میں 2 منزلوں کی خریداری کے لئے ادائیگیاں کیں اور علی ٹاور میں دو منزلیں خریدنے کے لئے سرکاری خزانے سے ادائیگیاں پلازے کی تعمیر سے قبل ہی ادا کر دیں۔ شہباز شریف کو صاف پانی سکینڈل میں بھی طلب کیا گیا تھا، اسی سکینڈل میں راولپنڈی کے حلقہ این اے انسٹھ سے چودھری نثار کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمر الاسلام کو بھی گرفتار کر رکھا ہے۔
