(میڈیا 92نیوز)گورنر پنجاب کی فوری معزولی
تحریک انصاف نے گورنر پنجاب کی فوری معزولی کے مطالبے پر مبنی خط چیف الیکشن کمشنر کو بھیج دیا ہے ۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر بابراعوان کی جانب سے لکھےگئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کی ن لیگ سے وابستگی انتخابی ماحول میں عدم توازن کی راہ ہموار کررہی ہے ۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کے بیٹے صوبائی اسمبلی کےحلقے سے ن لیگ کے امیدوار ہیں ۔
بابر اعوان نے یہ بھی الزام لگایا کہ گورنر ہائوس کے وسائل مذکورہ جماعت کے حق میں جھونکے جارہے ہیں۔
