لاہور (میڈیا پاکستان) ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے معاملات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ،اینڈی فلاور بین الاقوامی کرکٹرز کے ساتھ معاہدوں میں مصروف ،دو کیو ی کرکٹرز نے اپنے بورڈ سے پاکستان آنے کے لئے این او سی مانگ لئے ،آئی سی سی سیکیورٹی ٹیم 26 اگست کو لاہور پہنچے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی کوششیں تیز سے تر ہو تی جارہی ہیں،ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور بین الاقوامی سٹار کھلاڑیوں سے معاہدے کرنے میں مصروف ہیں۔
اینڈی فلاور اب تک سری لنکا،انگلینڈ ،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدوں کو حتمی شکل دے دی ہے ،اینڈی فلاور آئندہ ایک دوروز میں ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدوں کو حتمی شکل دے کر پی سی بی کو ناموں کا اعلان کرنے کے لئے گرین سگنل دے دیں گے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دو کیوی کرکٹرز گرانٹ ایلیٹ اور جیمز نیشم نے پاکستان آنے کےلئے کیوی بورڈ سے این او سی مانگ لئے ہیں دوسری جانب آئی سی سی کا سیکیورٹی وفد 26 اگست کو لاہور پہنچ رہا ہے جہاں ان کو ورلڈ الیون کی سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی جائے گی ،سیکیورٹی وفد حکومتی آفیشلز سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔
